انٹر پری انجینئرنگ اور کمپیوٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل(کمپیوٹر) کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں دہلی گورنمنٹ کالج کے طالب علم محمد سنین حسن ولد محمد ساج نے پہلی , آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد سالک سلام ولد عبدالسلام 2نے ر دوسری جبکہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کے خزیمہ سہیل صلات ولد محمد سہیل صلات , عائشہ محبوب نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی حرا سلمان بنت سلمان احمد پہلی پ جبکہ پریسہ بشیر بنت حافظ بشیر احمد, دوسری اور کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے محمد مدثر ولد علی اکبر راواجانی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 28472 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 28239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 15525 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 54.98 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1703 امیدوار اے ون گریڈ، 3407 اے گریڈ، 4004 بی گریڈ، 4090 سی گریڈ، 2196 ڈی گریڈ اور 125 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 2066 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 2053 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1084 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.80 فیصد رہا۔سائنس جنرل کے امتحانات میں 33امیدوار اے ون گریڈ، 175 اے گریڈ، 323 بی گریڈ، 386 سی گریڈ، 162 ڈی گریڈ اور پانچ امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.