انٹر سال اول کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

image

انٹر سال اول کے داخولوں کے لئے قائم مرکزی داخلہ نے انٹر سال اول کے داخلوں میں 28اگست تک توسع کردی ہے داخلوں کے لئے دستی اور آن لائن دونوں سندھ بنک کی شاخوں مین جمع کئے جارہے ہیں اب تک 30ہزار سے زائد دستی فارم بنکوں میں جمع ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے تشکیل دی گئی ناقص پالیسی کے باعث انٹر کے داخلے مکمل ہونے کے عمل میں خیر معمولی تاخیر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب ستمبر کے پہلے ہفتہ میں بھی انٹر سال اول کی کلاسوں کا آغاز ناممکن ہو گیا ہے جب کہ ثانوی تعلیمی بورڈ اور صوبائی محکمہ تعلیم کے درمیان داخلہ فارم کی جانچ اور حاصل کردہ نمبروں کی جانب سے متعلقہ کالج بھیجنے کا معاہدہ بھی طے نہیں ہو پایا ہے اس کے علاوہ بہت کم تعداد میں آن لائن فارم جمع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو 50 ہزار فارم چھپوا کر بینکوں میں پہنچانے پرے جب کہ مزید 25ہزار چھاپے جائیں گے۔ ادھر سیکرٹری تعلیم کے دفتر میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا رش برقرار ہے طلبہ اور محکمہ تعلیم کے عملے کے درمیان بدمزگی اور تلخ کلامی کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.