انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس، ڈی پی ای اور ہیومنیٹیز کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے

انٹرمیڈیٹ ہوم اکنامکس سال اول، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور ہیومنیٹیز

ریگولر خصوصی امیدواروں کے سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے

نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق ہیومینٹیز ریگولر کے خصوصی

امیدواروں کے سال اول کے امتحانات میں 90امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی

جبکہ 89امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 81 امیدواروں نے تمام

چھ پرچوں میں، چار امیدواروں نے پانچ پرچوں میں، ایک امیدوار چار پرچوں میں

اور دو امیدوار تین پرچوں میں کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 91

فیصد رہا۔

محمد عمران خان چشتی کے مطابق ہوم اکنامکس سال اول کے امتحانات میں

291امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 282 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے

جس میں سے 125 امیدوار تمام سات پرچوں میں، 53 چھ پرچوں میں، 42 پانچ پرچوں

میں، 20چار پرچوں میں، 19تین پرچوں میں، 15 دو پرچوں میں اور7امیدوار ایک

پرچے میں کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 44.33 فیصد رہا۔ ناظم

امتحانات نے بتایا کہ ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے

2014ء میں 22امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے امتحانات میں شرکت کی جس میں

سے 17امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 77.27 فیصد رہا۔

ان امتحانات میں 14امیدوار بی گریڈ، 2امیدوار سی گریڈ اور ایک امیدوار ڈی

گریڈ میں کامیاب ہوا۔محمد عمران خان کے مطابق پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس

سال ان امتحانات کے نتائج کا اعلان ڈیڑھ مہینے قبل کیا گیا ہے۔

 

Click Here For Result


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.