سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز کالج میں انٹر سال اول کی کلاسوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ کالج پرنسپل پروفیسر سیدہ سیما نے کالج کی نئی طالبات کو خوش آمدید کہا اور کالج کے قوائد و ضوابط سے ان کو آگاہ کیا، ان کو نصیحت کی کہ ان دو سالوں میں دل لگا کر تعلیم حاصل کریں کیونکہ کیریئر بنانے کے یہ ہی دو سال ہیں۔ پروفیسر اعجاز حسین کی سربراہی میں قائم ایڈمیشن کمیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایڈمیشن کمیٹی نے طالبات کا استقبال ان کو گلاب کی کلیاں پیش کر کے کیا۔