ضمنی امتحانات برائے 2014ء کے امتحانی فارم کی تاریخ

image
کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کرا چی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2014ء میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز بدھ 5نومبر 2014ء سے بروز جمعہ 7 نومبر 2014ء تک 1000 روپے لیٹ فیس، مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی اور انرولمنٹ/رجسٹریشن کارڈ کے ساتھ متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع بینک برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ ریگولر امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے امتحانی فارم کی تصدیق اپنے کالج پرنسپل سے کروائیں بصورت دیگر ان کے امتحانی فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.