کراچی میں جاری سالانہ امتحانات 2015کا تیسرا روز ۔۔۔۔

image

میٹرک بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے تیسرے روز صبح کی شفٹ میں حیا

تیات (سا ئنس گروپ)جبکہ دوپہر کی شفٹ میں اردو لازمی ،اردو سلیس اورجغرافیہ پاکستان

(برائے غیر ملکی طلباء) جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ کے پرچے منعقد ہوئے۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے

بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ کلیا نہ اکیڈمی سیکنڈری اسکول کلیانہ ٹاؤن نارتھ کراچی اور

میٹرو پولیس اسکول برائے طالبات بلاک Jنارتھ ناظم آباد کے اچا نک ہنگامی دورے کئے ۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے چیکنگ کے دوران کلیانہ اکیڈمی

سیکنڈری اسکول سے دو طالب علموں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اورکاپیاں ضبط

کرکے کیس UFMکمیٹی کے سپرد کردئیے۔

علا وہ ازیں بورڈ کے نامزد سینٹر کنٹرول آفیسرزنے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول

لانڈھی سے 4طلباء کو نقل کرتے ہوئے پکڑا اور نقل کا مواد ضبط کرلیا ۔

چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں بد نظمی کسی طور

برداشت نہیں کی جائے گی ،انھوں نے CS, CCOکو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

وہ اپنے اپنے امتحانی مراکز میں امتحانات کے عمل کو شفاف بنانے میں کوئی کسر اٹھا

نہ رکھیں ۔

ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا ہے کہ ا سپیشل ویجیلنس ٹیمیں بغیر کسی تفریق اور

دباؤ کے امتحانی مراکز پر اپنی کار کردگی کوبہتر بنائیں اور اپنی رپورٹ روزانہ کی

بنیاد پر بورڈ میں قائم ایگزامینیشن رپورٹنگ اینڈ کمپلینٹ سیل میں جمع کرائیں ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.