میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات 2015کا پانچواں روز ۔۔۔۔۔

image

کراچی میں میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات کے 2015کے پانچویں روز صبح کی شفٹ میں

سندھی سلیس ،سندھی نارمل ،اردو متبادل ،انگریزی ادب اور جغرافیہ آف پاکستان پرچہ

اوّل (صرف غیر ملکی طلبہ کیلئے ) جبکہ دوپہر کی شفٹ میں اسلامیات اور اخلاقیات (برائے

غیر مسلم )جماعت دہم جنرل گروپ کے پرچے منعقد ہوئے ۔

جاری امتحانا ت کے دوران چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ناظم امتحانات

نعمان احسن نے خفیہ اطلاعات پر بورڈ کی ٹیم کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن کے مختلف امتحانی

مراکز کے اچانک دورے کئے ۔

دوران چیکنگ چئیرمین بورڈ فصیح الدین خان نے شہیدان وطن میموریل سیکنڈری اسکول اور

شگفتہ میموریل سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے مجموعی طور پر 30طالبات کو نقل کرتے

ہوئے جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بابا ولایت علی شاہ چشتی نگر اورنگی

ٹاؤن سے 81طلباء کو رنگے ہاتھوں نقل کرتے ہوئے پکڑا ۔جن سے کاپیاں ضبط کرکے کیس

ضابطے کی کارروائی کیلئے ڈسپلنری ایکشن کمیٹی کے سپر کردئیے ۔

اس موقع پر چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے کہا کہ تعلیم کو تباہی سے بچانے

کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور اس حوالے سے نقل مافیا سمیت کسی بھی دباؤ کو کسی

طور قبول نہیں کیا جائے گا ۔

دریں اثناء ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا ہے کہ نقل کی روک تھام کیلئے عملی

اقدامات کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر ناظم امتحانات نے امتحانی مرا کز پر چھاپے کے

دوران لاپروا ہی اور غفلت برتنے پرگورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بابا ولایت علی

شاہ چشتی نگر اور شہیدان وطن میموریل سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن کے C.C.O'sکو فوری

معطل کردیا جبکہ غازی محمد بن قاسم G.B.S.Sلیاری کے CSکو ویجیلنس آفیسر کی رپورٹ پر

معطل کرکے اسسٹنٹ سینٹر سپرنٹنڈنٹ محترمہ زاہدہ کو سینٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی

ہے جو ان کی جگہ فرائض انجام دیں گی ۔

ناظم امتحانات نے مزید کارروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول بابا

ولایت علی شاہ چشتی نگر اورنگی کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے ، غیر

ذمہ دارانہ رویہ اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر تنبیہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ وہ

اپنے امتحانی مرکز کو بورڈ قوانین کے

تحت چلائیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی قابل قبول نہ ہوگی۔

دریں اثناء بورڈ کی نامزد اسپیشل ویجیلنس ٹیم کی نشاندہی پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے بھی

تعمیر ملت GBSSگلشن اقبال سے 3طلباء کو نقل کرتے ہوئے دھر لیا اور ان سے نقل کامواد

ضبط کرلیا ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.