اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کی مارکس شیٹس تیار ہیں، کالجوں کے نمائندے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز منگل 18 اگست 2015ء سے بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے جبکہ پرائیویٹ اُمیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔