انٹر کامرس کے ضمنی امتحانی فارم

image

کراچی (نیٹ نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

نے انٹرمیڈیٹ کے کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات

برائے 2015ء کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔

پروگرام کے مطابق کامرس ریگولرکے ضمنی امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے

خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 21 ستمبر سے

12 اکتوبر تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کامرس پرائیویٹ

بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اورایڈیشنل سبجیکٹس کے امیدوار

اپنے امتحانی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کروائیں۔

 

کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارمز

اور فیسوں کے پے آرڈرز بروز منگل 13 اکتوبر اور 14 اکتوبر کو اعلیٰ ثانوی

تعلیمی بورڈ میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات کا کہناتھا کہ جو امیدوار

مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 13اکتوبر سے 19

اکتوبر تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 20 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک 500 روپے

لیٹ فیس کے ساتھ اور 27 اکتوبر سے 28 اکتوبر تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے

ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔ -

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.