کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم
امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس
پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا
اعلان بروز منگل 24 نومبر کو سہ پہر تین بجے کیا جارہا ہے-
مذکورہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔