کراچی انٹرمیڈیٹ: اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

image

کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت سائنس پری

انجینئرنگ اور سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے اسکروٹنی فارم

جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

 

محمد عمران خان چشتی کے مطابق مذکورہ گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن

سے ضروری تصدیق کے بعد بروز بدھ 9 دسمبر 2015ء سے بروز جمعہ 8 جنوری 2015ء

تک بورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ ناظم امتحانات

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ان دونوں گروپس کی مارکس شیٹس کالجوں

کو روانہ کردی گئی ہیں، طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.