انٹرمیڈیٹ٬ مختلف گروپس کے عملی امتحانات کا آغاز

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم

امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ سائنس پری میڈیکل، پری

انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء

کے عملی امتحانات کا آغاز آج 17 دسمبر 2015ء سے ہورہا ہے، تمام طلباء اپنے

عملی امتحانات کا پروگرام حاصل کرلیں۔

 

ناظم امتحانات نے بتایا کہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل

گروپس کے طلباء عملی امتحانات کا پروگرام گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد

سے جبکہ آرٹس ریگولر کے طلباء گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر

ایک سے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ان تمام گروپس کی طالبات اپنے عملی امتحانات

کا پروگرام سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد سے حاصل کرسکتی ہیں ۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.