کراچی میٹرک بورڈ: امتحانی فارم کی تاریخ میں توسیع

image

کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد

زئی نے دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز

برائے سال 2016ء جمع کرانے کی تاریخ میں 15جنوری 2016ء تک بغیر لیٹ فیس کے

توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی

تعطیلات ہونے کے باعث اور طلباء و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ

فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 15جنوری 2016ء کے

بعد پہلے سے جاری طے شدہ شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے

جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع

نہیں کی جائے گی۔اسکولوں کے سربراہان سے مزید کہا گیا ہے کہ فارمز کو جمع

کروانے کیلئے طلبا و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجیں بلکہ تمام

طلبا و طالبات کے امتحانی فارمز ایک ساتھ تعلیمی ادارے کی جانب سے جمع

کروائیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.