انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے روکے گئے 95 نتائج کا اعلان

image

کراچی۔ انٹربورڈ کراچی کے ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے

سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے روکے گئے 95 نتائج کا اعلان کردیا گیاہے،

ان 95نتائج کا اجراء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سیکرٹری بورڈز اینڈ

یونیورسٹیز نوید شیخ کی خصوصی توجہ کی وجہ سے ممکن ہوا، نتائج کے اجراء کے

بعد امیدواروں کی مارکس شیٹس والدین /سرپرستوں کی جانب سے تحریری حلف نامے

کے بعد جاری کی جائیں گی، اس تحریری حلف نامے کے مطابق اگر اینٹی کرپشن کی

تحقیقات کے بعد نتائج میں تضاد پایا گیا تو انہیں منسوخ کردیا جائے گا،تمام

ریگولر امیدوار اپنے کالجز سے اتھارٹی لیٹر کے بعد بورڈ سے مارکس شیٹ حاصل

کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.