کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: اسکروٹنی فارم اور مارک شیٹس

image

کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان

چشتی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ ،خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ

ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم جمع

کروانے کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ محمد عمران خان چشتی کے مطابق

مذکورہ گروپس کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز

جمعرات 6 اکتوبر 2016ء سے بروز پیر7 نومبر 2016ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک

برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل

قبول نہیں ہوں گے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ آرٹس

ریگولر، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کی مارکس شیٹس

کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں، ریگولر طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس

حاصل کرسکتے ہیں جبکہ آرٹس پرائیویٹ کے امیدواروں کی مارکس شیٹس ان کی جانب

سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.