جماعت نہم کے سالانہ امتحانی فارمز جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی

ہدایات پر جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانی

فارمز برائے سال 2017 جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 30نومبر

2016تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہاکہ

سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز 14نومبر سے 30 نومبر تک بغیر لیٹ

فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ و طالبات اور

والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیاگیا ہے تاکہ ایسے امیدوار جو اپنے

والدین کے مالی وسائل کی وجہ سے اب تک فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ محروم

نہ رہ جائیں ۔ اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 30نومبر کے بعد پہلے

سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور

بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.