وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفدکی ملاقات

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج یہاں ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی-ترک سرمایہ کارگروپ نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا ہے- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اور ترکی کے عوام یکجان دوقالب ہیں۔پنجاب میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اورسی پیک نے بھی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے ۔پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں -سرمایہ کار ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔سربراہ ترک وفد احمت البراک نے کہا کہ ہم پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں ۔ترکی کے وفد کی قیادت البراک گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین احمت البراک کر رہے تھے- صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و ہاؤسنگ ملک ندیم کامران،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،سیکرٹری ہاؤسنگ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.