کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز جمعرات 22دسمبر 2016ء سے بروز پیر 23 جنوری 2017ء تک انٹربورڈ میں واقع بینک برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد اسکروٹنی فارم قابل قبول نہیں ہوں گے۔
محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ مذکورہ بالا گروپس کی مارکس شیٹ مارکس شیٹ
کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں ۔