دہم سائنس وجنرل گروپ کے سالانہ امتحانی فارمز کی تاریخ میں توسیع

29 Dec, 2016 ہماری ویب
ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایات پر جماعت دہم سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی فارمز سال 2017 جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے 13جنوری 2017تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی درسگاہوں میں موسم سرما کی تعطیلات ہونے کے باعث طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ ایسے امیدوار جو اپنے والدین کے مالی وسائل کی وجہ سے اب تک فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ محروم نہ رہ جائیں ۔ اس ضمن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 13جنوری کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں

Comments & Reviews

FrendZzz schools ki Chuttiya kb tk he karachi kii?
Tayyab khan, Karachi Dec 31, 2016

Post Your Comments
Select Language: