صوبے سے جعلی ادویات اور ملاوٹ شدہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے گھناؤنے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے

06 Jan, 2017 ہماری ویب
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاں پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل اور دیگر امور کی منظوری دی گئی-

وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے -کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی یہ اتھارٹی موثر کردار ادا کرے گی-انہوں نے کہا کہ خوراک اور ادویات کے نام پر عوام کو زہر کھلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور جعلی زرعی ادویات کے کاروبار کے ذریعے کسی کو کسانوں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے - صوبے سے جعلی ادویات اور ملاوٹ شدہ خوراک کی تیاری اور فروخت کے گھناؤنے کاروبار کو جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے-جعلی ، غیر معیاری ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے خاتمے کیلئے اتھارٹی کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس اتھارٹی کے قیام کا مقصد ادویات اور خوراک کے کاروبار میں موجود خرافات کو دور کرنا ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ذریعے ایک خود مختار نظام لا رہے ہیں -اس نئے نظام سے دہائیوں سے خوراک اور ادویات کے کاروبار میں موجود خرابیاں دور ہوں گی- معیاری خوراک اور ادویات صحت مند معاشرے کی تشکیل اور معیاری زرعی ادویات زراعت کے فروغ کیلئے ضروری ہیں - وزیر اعلی نے کہا کہ اتھارٹی میں ممبر زراعت ، ممبر فوڈ اور ممبر ڈرگ بھی شامل ہوں گے جو اپنے شعبوں سے متعلق تمام امور سرانجام دیں گے - وزیر اعلی نے اتھارٹی کے امورچلانے کیلئے فنانس ، ٹیکنیکل ، ہیومن ریسورس اور پرکیور منٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیفڈا سائنس لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کو پیشہ وارانہ انداز سے تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے کیونکہ منصوبے کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے اس لئے منصوبے میں ایک دن کی بھی تاخیر قابل برداشت نہیں- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہمنصوبہ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری منگوائی جائے- منصوبے کیلئے شفاف انداز سے بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے اور عملے کی بیرون ملک سے تربیت کرائی جائے- انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے بورڈ میں نجی شعبہ سے ماہرین شامل کئے گئے ہیں ان کے تجربات سے استفادہ کریں گے -ڈائریکٹر جنرل پیفڈاڈاکٹر محمد اشرف طاہر نے اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر امورپر بریفنگ دی-صوبائی وزراء بلال یاسین ، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹریززراعت ، خزانہ ، صحت ، خوراک ، نجی شعبہ کے ماہرین اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-
 

Watch Live News

سفید بال کالے کرنے کا آسان اور قدرتی طریقہ

26 Mar, 2017 نیو

برمنگھم: خوبصورت سیارہ چمکدار بال صحت کی نشانی ہیں اور بال کو سفید ہوجانا پریشانی کی بات ہ ... مزید

ویسٹ انڈیزکےخلاف پہلےٹی20میں پاکستان کافیلڈنگ کافیصلہ

26 Mar, 2017 اب تک

ویسٹ انڈیزکےخلاف پہلےٹی20میں پاکستان کافیلڈنگ کافیصلہپاکستان نےویسٹ انڈیز کے خلاف چارمیچوں ... مزید

کارکردگی دیکھ کر ٹکٹ دیں گے، پہلے احتساب ہو گا: عمران

26 Mar, 2017 نوائے وقت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ٹکٹ میرٹ پر دیں گے‘ کارکنوں کے جذبات کا ا ... مزید

صوبائی حکومت کے خلاف نیب اورعدالت جائیں گے،امیر مقام

26 Mar, 2017 اب تک

صوبائی حکومت کے خلاف نیب اورعدالت جائیں گے،امیر مقاموزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے  ... مزید

موصل میں شہری آبادی کی ہلاکتوں کا الزام، تفتیش کے احکامات

26 Mar, 2017 وائس آف امریکہ اردو

امریکی سینٹرل کمان کے ترجمان نے 'دِی نیو یارک ٹائمز' کو بتایا ہےکہ یقین سے نہیں کہ ... مزید

رات کو سونے سے پہلے کان میں لہسن کا ایک ٹکڑا رکھنے سے کیا ہوتا ہے?

26 Mar, 2017 نیو

لندن: ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں کئ ... مزید

صوبائی حکومت کے خلاف نیب اورعدالت جائے گے،امیر مقام

26 Mar, 2017 اب تک

صوبائی حکومت کے خلاف نیب اورعدالت جائے گے،امیر مقاموزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے ک ... مزید

ایبٹ آباد:وزیراعلیٰ کے پی کا کاہیلی کاپٹراتارنے کیلئے کرکٹ گراؤنڈ خالی کرایاگیا

26 Mar, 2017 اب تک

ایبٹ آباد:وزیراعلیٰ کے پی کا کاہیلی کاپٹراتارنے کیلئے کرکٹ گراؤنڈ خالی کرایاگیاایبٹ آبادمی ... مزید

پیپلز پارٹی کے دور میں 52 ہزار سے زائد امریکیوں کو ویزے جاری ہونے کا انکشاف ، صرف 2200 ڈیفنس اتاشی کی منظوری سے دئیے گئے

26 Mar, 2017 نوائے وقت

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں حسین حقانی کی جانب سے بطور سفیر پاکستانی صدر اور وزیر اعظم سی ... مزید

بھارتی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات , ایک شخص شہید, 14 زخمی، درجنوں گھر نذر آتش

26 Mar, 2017 نوائے وقت

بھارتی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران ایک شخص شہید اور 14 زخمی ہو گئے ۔ بھارتی می ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB