پاکستان ذمے دار ایٹمی قوت: جوہری ہتھیاروں کی برآمد روکنے کے لیے کنٹرول لسٹ جاری کردی

11 Jan, 2017 اب تک
پاکستان ذمے دار ایٹمی قوت: جوہری ہتھیاروں کی برآمد روکنے کے لیے کنٹرول لسٹ جاری کردیایٹمی عدم پھیلاؤ کے لئے پاکستان کا اہم قدم،ایٹمی اور بائیو لوجیکل ہتھیاروں اور ڈیلیوری سسٹم کی برآمد کی روک تھام کے لئے ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ دو ہزار چار کے تحت نظرثانی شدہ کنٹرول لسٹ جاری کر دی ۔پاکستان نے ایک بار پھر ذمہ دار ایٹمی قوت ہونے کا ثبوت دے دیا،پاکستان نے ایٹمی اور بائیو لوجیکل ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی برآمد روکنے کے لئے ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ دو ہزار چار کے تحت نظرثانی شدہ کنٹرول لسٹ جاری کر دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل ایٹمی و بائیولوجیکل ہتھیاروں کی پہلی فہرست دو ہزار پانچ میں جاری کی تھی ،فہرست میں پہلی نظرثانی دو ہزار گیارہ جبکہ دوسری نظر ثانی دو ہزار پندرہ میں کی گئی تھی، ترجمان کے مطابق پاکستان نے فہرست جاری کر کے ذمہ دار ایٹمی قوت ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام ممالک ایٹمی عدم پھیلاؤ کے لئے ایسی فہرست جاری کرنے کے پابند ہیں ۔ یہ فہرست ملک کی تمام ایکسپورٹ پوسٹس کو فراہم کی جاتی ہے، تاکہ ایٹمی اور بائیو لوجیکل ہتھیاروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی سمگلنگ روکی جا سکے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: