تیسرا ون ڈے٬ آسٹریلیا کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

image
پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 264رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں کینگروز کی بیٹنگ جاری ہے۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔

کپتان محمد حفیظ اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر دونوں کھلاڑیوں نے 36رنز جوڑے ہی تھے کہ حفیظ 4رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جس کے بعد 85کے مجموعے پر شرجیل خان بھی 50رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

گرین شرٹس کی جانب سے بابراعظم 84، شعیب ملک اور عمر اکمل 39,39رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ اسد شفیق 5اور عماد وسیم 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم نے مقررہ 50اوور ز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلی ووڈ نے 3، ٹریوس ہیڈ 2، پیٹ کمنز اور بلی اسٹین لیک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.