سوئٹزرلینڈ لوٹی ہوئی پاکستانی دولت سے متعلق معلومات دینے کو تیار

image
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ نے پاکستان سے لوٹی ہوئی دولت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے رضامندی ظاہر کردی ہے-

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق سال 2005 میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین معلومات کے تبادلہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا جبکہ سال 2013 میں سوئٹزر لینڈ سے اس معاہدے پر مذاکرات کا آغاز بھی ہوا تھا- تاہم سوئٹزر لینڈ کی جابنب سے ٹیکسوں میں مراعات، ایم ایف این کا درجہ مانگا گیا اور پاکستان نے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔

تاہم اب سوئٹزرلینڈ کی جانب سے دوبارہ ہماری شرائط پر معاہدہ کے لیے رضامندی ظاہر کر دی گئی ہے اور سوئٹزر لینڈ اس تمام دولت کے حوالے سے پاکستان کو معلومات فراہم کرے گا جو پاکستان سے لوٹی گئی ہے

21 مارچ کو دونوں ممالک اس معاہدے پر دستخط کریں گے جبکہ جنوری 2018 سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.