چھٹی خانہ و مردم شماری کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

image
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارکی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر ملتان میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں چھٹی خانہ و مردم شماری کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں-اجلاس کے شرکاء نے مردم شماری کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا-وزیراعلی کوگیریژن پبلک لائبریری کے منصوبے پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے اہم قومی ذمہ داری ہے -ہر سطح پر فعال منصوبہ بندی کرنے کے لئے مردم شماری کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے -انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں-گیریژن پبلک لائبریری کا منصوبہ علم کی کرنیں بکھیرنے کے لئے ایک شاندار منصوبہ ہے - پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی-چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہائرایجوکیشن،متعلقہ افسران اور عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی-وزیراعلی نے گیریژن پبلک لائبریری کے منصوبے کا بھی دورہ کیا اور یہاں انہیں منصوبے پر ہونیوالی پیشرفت او ریہاں دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.