سابق صدر آصف زرداری کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلانے کی درخواست

image
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفرعلی شاہ کی جانب سے حسین حقانی کے بیان کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آصف زرداری کے خلاف کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ چورنکہ حسین حقانی نے امریکی اخبار میں لکھے ایک آرٹیکل میں خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو انہوں نے ایبٹ آباد آپریشن میں سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کیا تھا-

لہٰذا اس اعتبار سے حسین حقانی کے اس عمل میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شامل تھے- اس لیے ان تینوں شخصیات کے نام نہ صرف ای سی ایل میں ڈالیں جائیں بلکہ ان پر کورٹ مارشل کے تحت مقدمہ بھی چلایا جائے-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.