کراچی میٹرک بورڈ٬ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق 28مارچ سے شروع ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے امتحانات کے باعث بورڈ آفس ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ اسکول سربراہان اور امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے لہٰذا تمام امیدوار، اسکول سربراہان اور اساتذہ کرام 25اور 26مارچ کو بھی امتحانات کے حوالے سے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.