پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

image
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا-

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کی گئی-

اس کے علاوہ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپریل کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 3 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی-

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.