لاہور: مردم شماری کی ٹیم پر خود کش حملہ٬ پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید

image
لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم پر ہونے والے ایک خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جبکہ اردگرد موجود گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی دھماکے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

مردم شماری کی ٹیم پر خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب اساتذہ اور پاک فون کے جوان اپنے فرائض کی انجام دہی کے آغاز کے لیے گاڑی میں بیٹھ کر نکلے ہی تھے- ایک خودکش حملہ آور نے خود کو ٹیم کے گاڑی قریب لے جاکر اڑا لیا-

اس افسوسناک واقعے میں پاک فوج کے 4 جوانوں سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے- شہید ہونے والے 3 اہلکاروں کی شناخت ریاض، ساجد اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.