ایک افراد اصل امیدواروں کی جگہ ،11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

06 Apr, 2017 ہماری ویب
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت بدھ کے روز ویجیلینس ٹیموں نے انگلش کے پرچے کے دوران مختلف امتحانی مراکز سے12کیسز بورڈ میں رپورٹ کئے جن میں ایک افراد اصل امیدواروں کی جگہ اور 11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا جن میں گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول لانڈھی ساڑھے پانچ اورگورنمنٹ کمپری ہینسو اسکول کورنگی نمبر 3 کے امتحانی مراکز شامل ہیں جبکہ دیگر ویجیلنس ٹیمیں بھی اپنے اپنے علاقوں کے مراکز میں گئیں ان کی رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پرایک افراد اصل امیدواروں کی جگہ جبکہ11امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے جن کی رپورٹ سزا دینے والی کمیٹی کو کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ امتحانات کے اختتام پر پورے امتحانی عمل کے جائزے کیلئے سینئر اساتذہ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ہر امتحانی مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گی اور کمزوریوں کی نشاندہی بھی کریں گی انہوں نے بتایا کہ ان ٹیموں کی جائزہ رپورٹ ہی کی روشنی میں آئندہ کے امتحانی مراکز کا فیصلہ کیا جائے گا۔
 

Click here for Online Academic Results

Watch Live News

نویں و دسویں کے عملی امتحانات اور آج کا پرچہ

25 Apr, 2017 ہماری ویب

بعد ازاں نویں ا ... مزید

امتحانی سینٹر تبدیل کرنے والے طلبا کو واضح ہدایت---

18 Apr, 2017 ہماری ویب

اس موقع پر چیئر ... مزید

کراچی میں پانچویں ‘‘انگلش ایکسس مائیکرواسکالرشپ’’ پروگرام کا آغاز

18 Apr, 2017 ہماری ویب

‘‘انگلش ایکسس ما&# ... مزید

امتحانی سینٹر تبدیل کرنے والے طلبا کو واضح ہدایت

01 Apr, 2017 ہماری ویب

اس موقع پر چیئر ... مزید

کراچی میٹرک بورڈ: نہم جماعت کے انرولمنٹ کارڈ 3اپریل سے جاری کئے جائیں گے

30 Mar, 2017 ہماری ویب

تمام الحاق شدہ  ... مزید

کراچی میٹرک بورڈ: سالانہ امتحانات کا پہلا دن

29 Mar, 2017 ہماری ویب

اور شیڈول کے مط ... مزید

کراچی میٹرک بورڈ٬ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا

24 Mar, 2017 ہماری ویب

چیئرمین میٹرک  ... مزید

کراچی میٹرک٬ 28 مارچ سے سالانہ امتحانات کا آغاز٬ تیاریاں مکمل

13 Mar, 2017 ہماری ویب

شیڈول کے مطابق  ... مزید

کراچی میٹرک بورڈ: مختلف فارمز کی آخری تاریخ میں توسیع

09 Mar, 2017 ہماری ویب

تمام طلبہ و طال ... مزید

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات سال2016کے نتائج

09 Mar, 2017 ہماری ویب

1488کامیاب قرار پا ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB