پاکستان ریلویز کو لیول کراسنگز پرسگنلنگ کے نظام کے حوالے سے جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کی پیشکش

21 Apr, 2017 نیو
لاہور : یورپ کی مشہور کمپنی سیمنز کے نمائندوں نے پاکستان ریلویز کو لیول کراسنگز پرسگنلنگ کے نظام کے حوالے سے جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کی پیشکش کی۔ کمپنی کے نمائندوں نے چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویزمحمدجاویدانور،ر ایڈوائزر انجم پرویز اور انکی ٹیم کو کمپنی کی پراڈکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں ریڈیوٹیکنالوجی کے نظام کو بہتر طریقے سے ریلوے لیول کراسنگز پر استعمال کرکے ٹرین حادثات سے بچا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ریڈیوفریکوینسی کا آلہ لیول کراسنگ پر نصب کیا جائے اور اسی کا ایک ریسور انجن میں ڈرائیور کو زمینی حالات سے قبل از وقت آگاہ کرے گا۔ریلوے ٹریک یا کراسنگ پر کسی چیز یاانسانی نقل وحرکت کی تصویر ڈرائیور کو سکرین پر قبل از وقت دے گا۔ریلوے کی ٹیم نے بریفنگ دینے پر سیمنز کمپنی کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈوائزرانجم پرویز نے کہا کہ ریلوے کراسنگزپر حادثات ریلوے انتظامیہ کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث ہیں اور ہم جلد از جلد ایسانظام لاناچاہتے ہیں جو ڈرائیور اور ریلوے ٹریک استعمال کرنے والوں کو ٹرین گزرنے کے بارے میں آگاہ کرے۔چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمدجاوید انور نے کہا کہ یہ نظام ہمارے ڈرائیوروں اور سٹاف کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ سی پیک میں سگنلنگ کا ایک مربوط نظام پاکستان ریلویز کا حصہ بنایا جائے گافی الحال یہ ریڈیوٹیکنالوجی ہمارے موجودہ مسائل کو کم کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانوراور ایڈوئزر انجم پرویز نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو کمپنی کے ساتھ مل کرلیول کراسنگ پر پیش آنے والے مختلف اقسام کے مسائل کا جلدسے جلد حل تلاش کرے گی۔ اجلاس میں سیمنز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرہلمٹ وان سڑیو، ریجنل بزنس منیجرمارکوویگنرکے علاوہ پاکستان ریلویز کی طرف سے چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور، ایڈوئزر انجم پرویز ،ایڈیشنل جنرل منیجرانفراسٹرکچرہمایوں رشید، ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمید رازی،ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل انصربلاسمیت دیگراعلیٰ ریلوے حکام نے شرکت کی۔#/

Watch Live News

عالمی مارکیٹ میں خام تیل 2ڈالر مزید سستا ہوگیا

24 Jun, 2017 نوائے وقت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل گزشتہ ہفتے کے دوران 2 ڈالر مزید سستا ہو کر 10 ماہ کی کم ترین سطح  ... مزید

ریڈ کریسنٹ کے زیراہتمام 650 خاندانوں میں راشن تقسیم

24 Jun, 2017 نوائے وقت

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان ریڈکریسنٹ نے برادر ملک ترکی کی ہلال احمر کے تعاون سے مسحق و نا ... مزید

مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے پر 10 افراد گرفتار

24 Jun, 2017 نوائے وقت

فیروزوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شرق پور مریدکے اور سٹی ڈویژن کی خصصی ٹیموں کے مختلف علا ... مزید

ڈولفن سکواڈ جرائم کے خاتمہ کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا رہا ہے: امین وینس

24 Jun, 2017 نوائے وقت

لا ہور(نامہ نگار)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرکیپٹن (ر) امین وینس نے کہا ہے کہ اپنی جان پرکھیل ک ... مزید

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گزشتہ 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

24 Jun, 2017 نوائے وقت

نیویارک/ اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گزشتہ سات ماہ کی کم ترین سطح  ... مزید

عید کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج اپنے شیئرز کی ٹریڈنگ شروع کریگی

24 Jun, 2017 نوائے وقت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید الفطر کی تعطیلات کے بعد پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک بڑا ... مزید

انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ بند کرنے کی بجائے پائوں پر کھڑا کیا جائے:لاہور چیمبر

24 Jun, 2017 نوائے وقت

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر امجدعلی جاوا اور نائ ... مزید

عالمی سطح پر سونا سستا، پاکستان میں 100روپے تولہ مہنگا ہوگیا

24 Jun, 2017 نوائے وقت

کراچی(صباح نیوز) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5 ڈالر کی کمی سے1251 ڈال ... مزید

پی آئی اے کے طیارے کے ذریعہ منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار

23 Jun, 2017 نیو

راولپنڈی: پی آئی اے کے طیارے کے ذریعہ منشیات اسمگل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیاہے۔ ڈ ... مزید

سبسڈیز کے باوجود ایف بی آر ریونیو ٹارگٹ حاصل کرے گا، ہارون اختر خان

23 Jun, 2017 نیو

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا کہ زراعت اور برآمد ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB