محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ موسمِ گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی-
محکمہ تعلیم سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
جس کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال گرمی کی شدت کے باعث سندھ حکومت نے قبل از وقت ہی اسکول و
کالج کی تعطیلات کا اعلان کردیا تھا-