پریموال پرائیویٹ لمیٹڈ نے شیک مین ٹرکس کے ساتھ ڈسٹری بیوشن معاہدے پر دستخط کر دئیے

image
"شانگ ژی آٹو موبائل ہولڈنگ گروپ" نامی برانڈ کے تحت ،پریموال پرائیویٹ لمیٹڈ اور شیک مین ٹرکس کے درمیان ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ طے پانے سے پاکستان کی کمرشل ٹرک مارکیٹ پروان چڑھنےکے لیے تیار ہے۔

یہ معاہدہ کاروباری اداروں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بھی سود مند ثابت ہوگا۔ شانگ ژی گروپ چین کے ہیوی ڈیوٹی ٹرک بنانے والے پانچ بڑے مینو فیکچررز میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمپنی وسیع پیمانے پر مصنوعات بناتی ہے جن میں ہیوی اور لائٹ ڈیوٹی ٹرک، کچے رستے پر چلنے والی فوجی گاڑیاں، کوچ اور بسیں، ہیوی ڈیوٹی ایکسلز، کمینز انجن اور دیگر مشینوں کے پرزے بھی شامل ہیں۔

پریموال پرائیویٹ لمیٹڈ تعمیری اور کان کنی کے ساز و سامان، انجن، جنریٹر، ٹرک اور بسیں وغیرہ فراہم کرنےوالے پاکستان کے چند بڑے سپلائرز میں سے ایک ہے۔یہ بڑی مصنوعات کی رینج مارکیٹ میں ایک انتہائی بااثر پوزیشن کے ساتھ اداروں کو فراہم کرتا ہے.

پریموال کے سی ای اومسٹر وقار اصغر یقین رکھتے ہیں کہ پریموال کو اس سٹریٹیجک تعاون سے بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اس سے پروان چڑھتی ہوئی کمرشل ٹرک مارکیٹ کی طرف بہتر رسائی مل جانے کے ساتھ ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملنے والے مواقع سے بھی استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔

رسمی ڈسٹری بیوشن معاہدے پر شیک مین پرائیویٹ لمیٹڈ کے وائس جنرل مینیجر ژہانگ ہائے گانگ اور وی پی ایل کے چئیرمین کونوز محی الدین نے دستخط کیے۔ اس معاہدے پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا اور پریموال، شیک مین کے ریجیڈ اور پرائم موور ٹرکوں کی مکمل رینج کو پاکستان میں وصول کرے گا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.