ناریل کا تیل اتنا ہی غیر صحت مند جتنی چربی

18 Jun, 2017 بی بی سی اردو
امریکہ میں قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کا تیل اتنا ہی غیر صحت مند ہے جتنا کہ بیف کی چربی یا چکنائی اور مکھن ہوتا ہے۔
ناریل

ناریل کے تیل کو عام طور پر صحت کے لیے مفید مصنوعات کے طور پر پیش کیا جاتا رہا ہے

امریکہ میں امراضِ قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ناریل کا تیل اتنا ہی غیر صحت مند ہے جتنا کہ بیف کی چربی یا چکنائی اور مکھن۔

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) نے اپنے تازہ مشوروں میں کہا ہے کہ ناریل کے تیل میں تر چربی (سیچوریٹڈ فیٹ) ہوتی ہے جو کہ 'خراب' کولیسٹرول میں اضافہ کر سکتی ہے۔

ناریل کے تیل کو عام طور پر صحت کی غذا کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے اور یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ اس میں موجود چکنائی دوسری تر چکنائیوں کے مقابلے میں ہماری صحت کے لیے مفید ہو سکتی ہیں۔

٭ ’چکنائی خواتین سے زیادہ مردوں کے لیے مضر‘

بہر حال اے ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس دعوے کی حمایت میں قابل قدر مطالعہ موجود نہیں ہے۔

کون سی چکنائی مفید ہے؟ اس بارے میں جو مشورے ملتے ہیں وہ کنفیوژن پیدا کر سکتے ہیں۔

جانوروں سے حاصل شدہ چربیاں جیسے' لارڈ' یا خنزیر کے پیٹ کی چربی کو خراب تصور کیا جاتا ہے جبکہ پودوں سے حاصل تیل جیسے زیتون یا سورج مکھی کے تیل کو صحت مند متبادل تصور کیا جاتا ہے۔

تیل

اے ایچ اے کا کہنا ہے کہ سیچوریٹڈ فیٹ کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے

اس میں یہ اصول کار فرما ہے کہ کسی مخصوص قسم کی چکنائی میں کتنی 'تر چکنائی' ہے اور کتنی 'سیٹ فیٹ' ہے۔

کہا جاتاہے کہ تر چربی یا چکنائی ہماری صحت کے لیے مضر ہے لیکن سب اس سے اتفاق نہیں رکھتے۔ جس کھانے میں تر چربی ہو اس سے خون میں 'خراب' (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول بڑھ جاتا جو کہ شریانوں میں یکجا ہو سکتے ہیں اور دل کے دورے یا سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اے ایچ اے کے مطابق ناریل کے تیل میں 82 فیصد تر چربی ہے جو کہ مکھن(63)، بیف کی چربی(50) اور لارڈ (39) سے زیادہ ہے۔ اور مطالع سے پتہ چلتا ہے کہ دوسری تر چربیوں کی طرح اس سے بھی 'خراب' کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ناریل میں چربیوں کا مرکب ہے جس کے سبب یہ صحت مند متبادل ہے لیکن اے ایچ اے کا کہنا ہے کہ اسے ثابت کرنے کے لیے خاطر خواہ مواد موجود نہیں ہے۔

اس نے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ تر چربی کو اپنے کھانے سے کم کریں نہ کہ اسے پودے سے حاصل ہونے والے غیر تر تیل سے مبدل کریں۔

Watch Live News

سپریم کورٹ کا فیصلہ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

28 Jul, 2017 نیو

لاہور: ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس میں کا سپریم کورٹ کا فیصلہ سماجی رابطے کی ویب سا ... مزید

فیس بک، ٹوئٹر اور ایپل کے سربراہان خواجہ سراوں کے حق میں بول پڑے

28 Jul, 2017 نیو

سلیکان ویلی: گزشتہ روز خواجہ سراوں کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹس کے جواب میں سلیک ... مزید

گم شدہ براعظم زیلانڈیا کے راز جلد کھول دیے جائیں گے

28 Jul, 2017 ڈی ڈبلیو اردو

اندازوں اور بعض آثار کے مطابق گم شدہ زیلانڈیا براعظم کی موجودگی آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں  ... مزید

برطانوی عدالت نے بیمار بچے کو مرنے کا اجازت دے دی

28 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

برطانوی قانون کے تحت بچے کے اپنے والدین سے ہٹ کر بھی حقوق ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ علاج سے ... مزید

برطانوی عدالت نے چارلی کو مرنے کا اجازت دے دی

28 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

برطانوی قانون کے تحت بچے کے اپنے والدین سے ہٹ کر بھی حقوق ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ علاج سے ... مزید

ایمازو ن کے سی ای او دنیا کے امیرترین شخص قرار

28 Jul, 2017 نیو

واشنگٹن: دنیا کی مشہور ترین آن لائن مارکیٹنگ کمپنی ”ایمازون“ کے سی ای او جیف ب ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB