کراچی میٹرک بورڈ٬ دو اسکولوں کا الحاق منسوخ

12 Jul, 2017 ہماری ویب
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے لٹل فولکس پیراڈائز اسکول نارتھ ناظم آباد اور جی ایم لاکھو میموریل سیکنڈری اسکول حسینی بلدیہ کا ثانوی تعلیمی بورڈکراچی سے الحاق منسوخ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کے سربراہان نے سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2017 میں اپنے اسکولوں کو امتحانی مراکز بنانے سے انکار کر دیا تھا جس کی بنا پر بورڈ کے قانون رولز نمبر23کے تحت چیئرمین میٹرک بورڈ نے ان اسکولوں کا الحاق منسوخ کر دیا ہے۔
 

Click here for Online Academic Results

Watch Live News

Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB