پاکستان میں نوکیا 5 کی فروخت کا آغاز

image
مقبول ترین موبائل فون کمپنی نوکیا نے پاکستان میں اپنا نیا اینڈرائیڈ سمارٹ فونز نوکیا 5 متعارف کروا دیا ہے۔ نوکیا کے اس نئے فون کو سام سنگ گلیکسی جے7 سے بھی مشابہہ قرار دیا جارہا ہے۔ نوکیا کی جانب سے رواں سال فروری میں تین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کروائے گئے تھے جن میں نوکیا 6، نوکیا 5 اور نوکیا 3 شامل تھے، ان موبائل فون میں سے نوکیا 3 کچھ عرصے قبل پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تاہم اب نوکیا 5 بھی مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، 2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔5.2 انچ کا یہ فون تیرہ میگا پکسلز بیک اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ پر مشتمل ہے۔ اس فون کی قیمت 21 ہزار 9 سو روپے رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نوکیا نے اپنا اب تک کا سب سے کامیاب موبائل فون 3310 رواں سال لانچ کردیا، جسے سترہ سال قبل پہلی بار فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔نوکیا 3310 کی فروخت 2005 میں ختم کردی گئی تھی اور کمپنی نے اس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت کیے۔

 

Nokia 5 Full Specifications


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.