لنکن کارنر کراچی کی پہلی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

image
امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن اور سندھ کے سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری نے لنکن کارنر کراچی کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ لنکن کارنر امریکی قونصلیٹ جنرل اور سندھ کی وزرات ثقافت کے درمیان شراکت داری کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

لنکن کارنر کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دن بھر مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران مختلف امریکی کھیل، انگلش بول چال کی کلاسیں منعقد کی گئیں اس کے علاوہ ٹیکنالوجی ورکشاپ میں تھری ڈی پرنٹنگ اور ‘‘میکر اسپیس’’ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا گیا جو کراچی میں شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

قونصل جنرل گریس شیلٹن نے لنکن کارنر کراچی کا ایک سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ انھیں مستقبل میں یہاں مزید دلچسپ سرگرمیاں منعقد کیے جانے کی امید ہے۔

لنکن کارنر کراچی میں ایک سال کے دوران مختلف قسم کے پروگرام منعقد کیے گئے جن میں انگلش بول چال کی کلاسیں، ٹیکنالوجی اور فلم سازی پر ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا اور مختلف موضوعات پر لیکچر اور مباحثے منعقد کیے گئے جن میں امریکی اور پاکستانی مقررین نے افریقی امریکی تاریخ سے لے کر خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ لیاقت میموریل لائبریری میں قائم لنکن کارنر عام شہریوں میں سے اپنے ممبران کے لیے باقاعدگی سے تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے تحت پاکستان بھر میں 19 لنکن کارنرز قائم کیے گئے ہیں جہاں شہری کتابوں، رسالوں اور فلموں کے علاوہ مفت وائی فائی کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ ان مراکز پر مختلف موضوعات پر پروگرام منعقد کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے جہاں امریکی اور پاکستانی مقررین شرکا کو اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.