’اپنے ملک میں اپنے شائقین کے سامنے کھیلنے کا مزا ہی کچھ اور ہے‘

13 Sep, 2017 بی بی سی اردو
پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ورلڈ الیون کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
بابر اعظم
AFP

پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ الیون کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں شکست دے کر آج سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

پاکستانی ٹیم نے منگل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بابر اعظم کے شاندار 86 رنز کی بدولت 20 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

فخر زمان میں متعدد فرنچائزز کی دلچسپی

'پاکستان کا کرکٹ کلچر پھر سے سانس لے رہا ہے'

آزادی کپ: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو باآسانی 20 رنز سے ہرا دیا

انڈیپنڈنس کپ: ورلڈ الیون لاہور پہنچ گئی

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس میچ میں کوئی دباؤ محسوس نہیں کیا کیونکہ وہ اس سے پہلے زمبابوے کے خلاف یہاں کھیل چکے ہیں لیکن انھیں اس بات کی خوشی تھی کہ ایک بڑی ٹیم کے ذریعے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ واپس آ رہی ہے اور سب کھلاڑی اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش تھے۔

ان کے بقول اپنے ملک میں اپنے شائقین کے سامنے کھیلنے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔

بابر اعظم کہتے ہیں کہ پہلے میچ کی جیت کے بعد یہی سوچ ہے کہ اگلے دو میچوں بھی جیت کر کلین سوئپ کیا جائے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو بڑا سکور کرنے سے روکنا ہوگا۔ انھیں یقین ہے کہ دوسرے میچ میں ورلڈ الیون بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کو پہلے میچ کے بعد یقیناً موسم اور وکٹ کے بارے میں اندازہ ہوگیا ہوگا لہذا وہ دوسرے میچ میں اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گی۔

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: