روس نے شام میں قیامت برپا کر دی

13 Sep, 2017 نیو
دمشق: شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 70شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر دیر الزور میں واقع پناہ گزین کیمپوں پرروسی فوج کے جنگی طیاروں نے خونخوار بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔اس سے پہلے دیر الزور میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد اور روسی لڑاکا طیاروں کے الگ الگ فضائی حملوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں اٹھائیس شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملی تھیں۔ برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے مطابق سب سے تباہ کن فضائی حملہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں واقع ایک گاو¿ں پناہ گزین کیمپ پر کیا گیا ہے۔ اس میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد مارے اور کئی بچے بھی مارے گئے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: