حدیبیہ پیپرز کیس جرائم کی ماں ہے، شیخ رشید

14 Sep, 2017 نیو
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے حدیبیہ پیپرز مل کیس کا ٹرائل ہو گا اور حدیبیہ پیپرز مل کیس میں پورا خاندان ملوث ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سے نیب کے لیے واپسی کی کوئی گنجائش نہیں اور میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز کیس جرائم کی ماں ہے اور یہ فائنل راؤنڈ میں ہے جبکہ نیب کے پاس اب بھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہو جائے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں طلال چودھری کی طرح بھنگڑا نہیں ڈال سکتا میں ناچا گروپ سے نہیں ہوں۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماریایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: