ٹبّا ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے عالمی یومِ قلب کے موقع پر #پروجکٹ DKLکے تحت آگاہی کی مہم

image
پروجیکٹ "دل کے لئے یا مختصراً#Project DKLکے تحت ٹبّا ہارٹ انسٹی ٹیوٹ نے عالمی یوم ِ قلب کے موقع پر دل کی صحت کا خیال رکھنے کے سلسلے میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس مہم کے سلسلے میں ٹبا ہارٹ انسٹی ٹیوٹ نے 22سے 24ستمبر 2017ت لکی ون مال میں عوال سے رابطہ کی مہم کا انعقاد کیا ہے ۔

چونکہ غیر مدتعدی امراض سے ہونے والی اموات میں سے تقریباً آدھی اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں لہذا یہ انہیں قاتل ِ اوّل (نمبر ون کلر ) تصور کیا جاتا ہے ۔ ہر سال دنیا میں 7.5ملین افراد دل کی اہمیت کے بارے میں جاننا ضروری ہے تاکہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کیا جاسکے ۔

29ستمبر ہر سال دنیا بھر میں یوم ِ قلب کے طور پر منایاجاتا ہے تاکہ دل کی بیماریوں سے ہونے والی اموات کو عالمی طور پر کم کیا جاسکے ۔ ٹباّ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ یہ پروجیکٹ DKLکے تحت عوام کو صحت مند طریقے سے زندگی گزارنے اور صحت مندانہ ماحول تخلیق کرنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ دل صحت منداور خوش رہے ۔

پروجیکٹ DKLزندگی گزارے کا ایک طریقہ ہے جس کا مقصد ورزش ، صحت مند خوراک کے استعمال اور سگریٹ نوشی سے پر ہیز جیسے اقدامات سے صحت مند اور خوش رہے ۔

لکی ون مال پروجیکٹ DKLکے انعقاد سے ہزاروں افراد کو صحت مند سر گرمیوں اور گیمز میں شامل کیا گیا ۔ شرکت کرنے والوں میں صحت کے عنون سے پوچھے گئے سوالات کے صحیح جوابات اور صحت مندانہ سر گرمیوں میں حصہ لینے پر بے شمار تحائف دیئے گئے ۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.