ہونڈا سوک کا 2018 ماڈل کل فروخت کیلئے پیش ہوگا

image

بیجنگ: جاپانی آٹو موٹرز کمپنی ہونڈا کی نئی سوک 2018 کل 3 اکتوبر کو مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔ ہونڈا سوک کا گزشتہ سال کا ماڈل صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور اس نے مختلف ممالک میں فروخت کے نئے ریکارڈز قائم کیے تھے تاہم 2018 کے سیڈان اور کوپ ماڈلز میں کچھ زیادہ فرق نہیں۔
جاپانی کمپنی نے 2.0 کے فور سلینڈر انجن کو رکھا ہے جبکہ آپشنل ٹربو چارج 1.5 لیٹر فور سلینڈر انجن اضافی پرفارمنس میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ گاڑی میں رفتار کے چھ مینوئل موجود ہیں جس کا مقصد ایندھن کی بچت میں مدد دینا ہے۔اسی طرح ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو یا ایسے کسی دوسرے سسٹم کا انتخاب صارف اپنی مرضی سے کرسکتا ہے جس کے لیے 7 انچ کی ٹی ایف ٹی اسکرین دی گئی ہے جو کہ مختلف افعال کا خیال، رفتار، ایندھن، نیوی گیشن اور موسیقی کی معلومات وغیرہ فراہم کرتی ہے۔


اس میں ہونڈا سینسنگ سسٹم موجود ہے یہ سیمی آٹو میٹک ڈرائیونگ سسٹم کے ساتھ ہے جس کے لیے اڈاپٹو کروز کنٹرول کو بھی گاڑی کا حصہ بنایا گیا ہے۔یعنی یہ گاڑی خودکار طور پر بریک اور رفتار بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تاہم اسکی قیمت تقریباً اٹھائیس سے تیس لاکھ تک ہوسکتی ہے.


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.