رجسٹریشن اور پرمیشن 2018کے فارمزجمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

04 Oct, 2017 ہماری ویب
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کلاس نہم اور دہم کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز سال2018 جمع کروانے کی تاریخوں میں بغیر لیٹ فیس کے 16اکتوبر 2017تک اضافہ کر دیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ16اکتوبر کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق رجسٹریشن کے فارمز28نومبرتک جبکہ پرمیشنز کے فارمز 20نومبر 2017تک لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امیدوار جلد ہی اپنے فارمز جمع کروا دیں اس کے بعد لیٹ فیس کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
 

Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں

Comments & Reviews

Commerce regular ka result kab ay ga
Abdulsami, Karachi Oct 04, 2017

Post Your Comments
Select Language: