ٹی پی ایل لائف اور یو مائیکروفنانس بینک نے کم مراعات یافتہ طبقوں کے لیے اسٹریٹجک الائنس قائم کر لیا

image
کراچی،04اکتوبر،:2017 ٹی پی ایل لائف اور یو مائیکروفنانس بینک لمٹیڈ(UBank)کے درمیان ایک اسٹریٹجک الائنس قائم ہو گیاہے جس کے تحت ٹی پی ایل لائف کی جدید لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پروڈکٹس یومائیکروفنانس بینک کی برانچوں کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی پی ایل لائف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فیصل عباسی نے کہا،’’معاشرے کے مالی اعتبار سے کم مراعات یافتہ افرادکے لیے پروڈکٹس کی تیاری ہمارے وجود کے قیام کا مقصد رہی ہے۔یو مائیکروفنانس بینک کے ساتھ یہ الائنس خصوصی طور پر تیار کردہ انشورنس پرودکٹس کی فراہمی کے ذریعے عام آدمی کو طویل عرصے تک اس کی صحت اور بچت کی ضروریات پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔‘‘ انہوں نے مائیکروانشورنس کی اہمیت پر زور دیا اور بینکاری کے دائرے سے باہر رہ جانے والی اکثریت کے لیے اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔

یو مائیکروفنانس بینک کے چیف آپریٹنگ آفیسر، کبیر نقوی نے بینک کے اسٹریٹیجک ویژن پر زور دیا کہ کس طرح یہ پروڈکٹ عام لوگوں کی زندگی میں غیرمعمولی اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا،’’یو بینک کو پاکستان میں غربت کے خلاف جنگ میں اگلے محاذ پر ہونے میں فخر ہے اورنیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی 2020پر عمل درآمد کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے جس کا مقصد پاکستان کی 50فیصد بالغ آبادی کو بینکاری کے حلقے میں لانا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا،’’ہماری پروڈکٹ کا پورٹ فولیو پاکستان کی محروم آبادی کے لیے روزگار کے مواقع مسلسل پیدا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد ان کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے۔ٹی پی ایل کے ساتھ یہ الائنس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔‘‘

ٹی پی ایل لائف عالمی معیار کے مطابق جدید ترین لائف اور ہیلتھ انشورنس پروڈکٹس پیش کرتی ہے جو پاکستانیوں کی مختلف ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ کمپنی اپنے تجربہ کار پروفیشنلز کی مہارت پر مبنی اعلیٰ معیار اور باکفایت انشورنس سولوشنز فراہم کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ وجود میں آئی تھی۔

یو مائیکروفنانس بینک لمٹیڈ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمٹیڈ (PTCL) -اتصالات کا کل ملکیتی ادارہ ہے۔ بینک کی شاخیں پاکستان کے 76شہروں اور دیہاتوں میں موجود ہیں اور مائیکروفنانس لون، ڈپازٹ پروڈکٹس اور بلاشاخ بینکای کے سولوشنز کی وسیع رینج پیش کرتی ہیں۔ یو بینک کی بلا شاخ بینکاری یوفون)پاک ٹیلی کام موبائل لمٹیڈ(کے تعاون سے U پیسہ کے نام سے خدمات فراہم کرتی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.