شاہین ایئر انٹرنیشنل نے اپنا بعد از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا

image
اپنے سب سے بڑے حج آپریشن کے دوران ایئرلائن نے تقریباً 49,000 عازمین حج کو سعودی عرب سے وطن واپس پہنچایا

کراچی،06اکتوبر،:2017 شاہین ایئر انٹرنیشنل نے اپنا بعد از حج آپریشن 05اکتوبر 2017 کو کامیابی سے مکمل کر لیا ۔یہ حج آپریشن ایئر لائن کی تاریخ کا سب سے بڑا حج آپریشن تھا جس کے دوران ایئرلائن نے تقریباً 49,000عازمین حج کو سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مدینہ سے ملک کے مختلف شہروں تک پہنچایا۔

بعد ازحج آپریشن 06ستمبر،2017کو شروع ہوا تھا۔

اس حج آپریشن کے دوران جدہ سے کل 111پروازوں کے ذریعے 25,148عازمین حج کو پاکستان لایا گیا جن میں سے 16پروازیں اسلام آباداور16پروازیں پشاور کے لیے، 32پروازیں کراچی کے لیے،لاہور کے لیے 14پروازیں، فیصل آباد کے لیے 18پروازیں، کوئٹہ کے لیے 14پروازیں، جبکہ ملتان کے لیے 01پرواز تھی۔

مدینہ سے 95پروازوں کے ذریعے 23,018عازمین حج کو ملک کے مختلف شہروں تک پہنچایا گیا جن میں سے 14پروازیں اسلام آباد کے لیے ، 22 پروازیں کراچی کے لیے، 15لاہور کے لیے، 13پشاور کے لیے،18کوئٹہ کے لیے، 12فیصل آباد کے لیے اور 01 پرواز ملتان کے لیے تھی۔

حج آپریشن کی کامیاب تکمیل پر تبصرہ کرتے ہوئے کمپنی کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، زہیب حسن نے کہا،’’عازمین حج کو سفر کی سہولت فراہم کرنا شاہین ایئر کے لیے ایک اعزاز ہے۔ہم نے یہ خصوصی پروازیں حج کے بابرکت فرض کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے سعودی عرب کی مقدس زمین کا سفر کرنے والوں کے لیے چلائی تھیں۔ اسی جذبہ کے ساتھ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنی قوم کی خدمت اسی مثالی میزبانی کے ساتھ کرتے رہیں گے جو مقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک بینچ مارک بن چکی ہے۔ ـ‘‘

گزشتہ برس شاہین ایئرکوڈائریکٹوریٹ جنرل آف حج -پاکستان کی جانب سے حج آپریشن 2015کامیابی سے مکمل کرنے پر تعریفی سند اور ایوارڈ آف ایکسیلنس سے بھی نوازا گیا تھا۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.