بریکنگ نیوز منیبہ مزاری کی شرمناک حرکت ۔۔ سابق شوہر ثبوتوں سمیت میدان میں آگئے

07 Dec, 2017 روزنامہ اوصاف
اسلام آباد(ویب ڈٰسک)معروف سماجی کارکن ، آرٹسٹ اور موٹیویشنل اسپیکرمنیبہ مزاری کے خلاف سابق شوہر کی جانب سے ہرجانے کے دعویٰ پر عدالت نے منیبہ مزاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ جنوری تک جواب طلب کر لیا۔منیبہ مزاری کی جانب سے سابق شوہر کے خلاف بیانات کے ردعمل میں خرم شہزاد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر نے کی۔خرم شہزاد کے وکیل رانا عبدالقیوم نے منیبہ مزاری کے ٹی وی پروگرام اور سوشل میڈیا پوسٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا منیبہ نے سابق شوہر سے متعلق جھوٹ بولا اور کردار کشی کی اور اپنی کہانی بیچنے کے لیے اپنے شوہر کو ولن بنا کر پیش کیا۔منیبہ مزاری کے وکیل حسن مان ایڈوکیٹ نے اعتراض اٹھایا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔واضح رہے کہ خرم شہزاد نے سابق اہلیہ کے خلاف دس بلین روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ اسے سے قبل معروف سماجی کارکن ، آرٹسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری کے سابق شوہر نے اپنے خلاف عائد کردہ --> الزامات پرمنیبہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ معاملے پر منیبہ مزاری کا موقف بھی سامنے آگیا۔منیبہ مزاری کے سابق شوہرشہزاد پاکستان ائرفورس فائٹرپائلٹ رہ چکے ہیں۔ شہزاد نے منیبہ مزاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ضلعی ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد عدنان سے رجوع کیا ہے۔منیبہ مزاری کے سابق شوہرنے منیبہ مزاری کی جانب سے انٹرنیٹ پروائرل بیانات کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق ایک عزت دار گھرانے سے ہے، منیبہ مزاری سے میری شادی 26 دسمبر 2005 کو ہوئی تھی جبکہ 27فروری 2008 کو میں نے پی اے ایف کوئٹہ جوائن کیا۔ شہزاد کے مطابق کوئٹہ سے آبائی علاقہ میں جاتے ہوئے اپنی گاڑی خود چلا رہاتھا کہ جیکب آباد پہنچنے پراچانک گاڑی کے سامنے ایک گدھا گاڑی آ جانے سے حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں منیبہ کو سنجیدہ نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ملٹری اسپتال میں تمام تر سہولیات ہونے کے باوجودمنیبہ کے لیے بہترین میڈیکل سہولیات کی فراہمی کی یقینی بناتے ہوئے ان کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال سے کرایا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: