نعمانپورہ،باغ انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

07 Dec, 2017 روزنامہ اوصاف
نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف) باغ انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ، با اثر قبضہ و تجاوزات مافیا نے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیئے ، شہریوں کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر باغ نے ہمراہ بلدیہ و بی ڈی اے باگ میں جا جائز تجاوزات کا معائنہ کیا باغ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف پولیس کی نفری کے ہمراہ واک بھی کیا گیا بعد ازاں نا جائز تجاوزات کرنے والوں اور قبضہ مافیا کو وارننگ دی گئی وارننگ کے باوجود جب با اثر تجاوزات مافیا نے وارننگ کو خاطر میں نہ لایا باغ انتظامیہ اور بلدیہ باغ نے نا جائز تجاوزات کو مار کرتے ہوئے سرخ نشانات بھی لگائے اور آپریشن کا فیصلہ کیا مگر تا حال کوئی آپریشن نہ ہو سکا ، --> ذرائع کا کہنا ہے کہ باغ بلدیہ اور انتظامیہ نے آپریشن صرف تھڑے والوں اور ریڑھی والوں کی ھد تک کرنا ہے با اثر تاجر اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے انجمن تاجران باغ کے صدر حافظ طارق محمود نے بھی آپریشن کی حمایت کی اور رضا کارانہ طور پر انجمن تاجران باغ کے عہدیداران نے بھی تجاوزات میں شامل شیڈ ہیٹا دیئے مگر پھر آپریشن کے راستے میں کون سی رکاوٹ ہے ایک عرسہ سے اخبارات کی زینت بننے والی باغ کی مشہور و معروف احمد بیکری بھی تجاوزات میں شامل ہے جسکو بلدیہ باغ نے سرخ نشانات لگا کر مالک بیکری کو وارننگ دی مگر وارننگ کو کسی نے خاطر میں نہ لایا باغ کے شہریوں نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ باغ انتظامیہ اور بلدیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات ہو رہی ہیں ، دفعہ 144کے باوجود کھلم کھلا حکومتی اداروں کی اتھارٹی کو چیلنج کیا جا رہا ہے باغ انتظامیہ کمزور ریڑھی اور تھیڑے والوں کے خلاف کاروائی کے بجائے با اثر قبضہ مافیا اور تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرے
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: