پری انجینئیرنگ رزلٹ٬ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول 2017ء کے نتائج میں کم نمبروں کی شکایات کے جائزہ کیلئے قائم کی گئی پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے،

تمام طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نقل مافیا اور سازشی عناصر کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کا حصہ بننے کے بجائے اپنی شکایات درخواست کی صورت میں اپنے کالجوں میں جمع کروائیں ، بورڈ طالب علموں کی جائز شکایات کا جائزہ لے کر تمام کیسوں کا فیصلہ میرٹ پر کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی انتہائی سینئر اساتذہ پر مشتمل ہے جو جمع کرائی گئی تمام شکایتوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے ، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلداز جلد اپنی سفارشات سے چیئرمین بورڈ کو آگاہ کردے،علاوہ ازیں بورڈ امتحانی نتائج کی شفافیت برقرار رکھنے کے لئے تمام متاثرہ طلباء و طالبات کی کاپیاں متعلقہ کالجوں کے پرنسپلز یا پروفیسرز کو بھی دکھائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ امتحانات کے انعقاد سے لے کر کاپیوں کی جانچ تک تمام کام کالج پروفیسرز انجام دیتے ہیں، حالیہ امتحانی نتائج کے بارے میں جو شکوک پیدا کیے جارہے ہیں ان سے متعلق حقائق جلد ہی سامنے آجائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے طلباء نے بھی کم نمبرز آنے کی شکایات پر احتجاج کیا تھا مگر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے جب کاپیوں کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ دس فیصد طلباء کو زیادہ نمبر دیئے گئے تھے جبکہ صرف دو فیصد کو ایوریج مارکس دیئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جن طلباء کو نمبرز کم آنے کی شکایات ہے ایسے ریگولر طلباء اپنی درخواستیں اپنے کالج پرنسپل کے پاس جمع کروائیں جو یہ تمام درخواستیں بروز منگل 19 دسمبر تک لازماً ناظم امتحانات کو بھیجیں گے جبکہ امپروومنٹ آف ڈویژن اور بینیفٹ کیسز کے پرائیویٹ طلباء اپنی شکایات ناظم امتحانات کے آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.