کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ٬ عملی امتحانات کی تاریخ کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول و دوم کے ضمنی امتحانات برائے 2017ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے عملی امتحانات بروز جمعرات 4 جنوری 2018ء سے شروع ہورہے ہیں۔

 بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/SC-PR/205/2017 کے مطابق عملی امتحانات کے لئے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے طلبہ کا سینٹر جناح گورنمنٹ کالج ناظم آبادمیں، آرٹس ریگولر گروپ کے طلبہ کا سینٹر اسلامیہ گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ون (مارننگ) میں اور طالبات کے تمام گروپس کا سینٹر سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں بنایا گیا ہے۔ عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 4جنوری 2018ء سے قبل حاصل کرلیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.