کراچی: میٹرک سائنس وجنرل گروپ کے ضمنی امتحانات کے نتائج

image
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) ضمنی امتحانات سال 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا ہے کہ سائنس گروپ میں29ہزار786امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی

29 ہزار 624امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ ان امیدواروں میں سے15ہزار 452 نے کامیابی حاصل کی،اس طرح کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مجموعی طور پر شرح 52.16 فیصد رہی۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 3ہزار 312امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، 3ہزار 309امیدوار شریک ہوئے۔ان امیدواروں میں سے1ہزار 595امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،مجموعی طور پر کامیاب امیدواروں کی شرح48.2 فیصد رہی۔اسی طرح جنرل گروپ پرائیویٹ امیدواروں کے اعداد و شمار کے مطابق 1ہزار 904نے رجسٹریشن کروائی ،1ہزار 874امیدوار شریک ہوئے ۔ان طلبہ و طالبات میں سے835امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، مجموعی طور پرکامیابی کی شرح 44.55فیصد رہی۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.