انٹرمیڈیٹ٬ پرائیوٹ امیدواروں کے رجسٹریشن فارم

09 Jan, 2018 ہماری ویب
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے پرائیویٹ امیدواروں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جنہوں نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک کے ضمنی امتحانات 2017ء میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/REGISTRATION/1128/2018 کے مطابق ایسے تمام پرائیویٹ امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی کے ساتھ 17 یا زیادہ گریڈ کے افسر سے تصدیق اوربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے چیک کروانے کے بعد 15جنوری 2018ء سے 20فروری 2018ء تک بغیر لیٹ فیس کے بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک کے بوتھ سمیت یو بی ایل کی مقررہ دس برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں، جو امیدوار مقررہ تاریخوں میں امتحانی فارمز جمع نہیں کرواسکیں وہ 21فروری سے 13مارچ تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ 14مارچ سے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔

پرائیویٹ امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم بورڈ میں واقع حبیب بینک بوتھ کے علاوہ یو بی ایل کی دس برانچوں نارتھ کراچی برانچ ناگن چورنگی، نصیر آباد برانچ رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان، کورنگی کے ایریا برانچ کے ایریا کورنگی نمبر پانچ، حسین ڈی سلوا برانچ سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن برانچ نزد میٹرو سینما اورنگی ٹاؤن نمبر تین، ملیر ٹاؤن شپ برانچ ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے، شہید ملت برانچ شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ، حامد اسکوائر برانچ حامد اسکوائر بلاک 3 گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری، گارڈن برانچ نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن اور بھٹائی کالونی برانچ پلاٹ نمبر 410/411بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں جمع کرواسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: